کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں میں فائرنگ اور خودکشی کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقہ گاؤں ممیام میں پیش آیا۔راستے کے تنازعہ پر محبوب اور اس کے کزن غضنفر علی کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی گالم گلوچ کے بعد ملزم محبوب نے فائرنگ شروع کر دی جس ے غضنفر علی زخمی ہوگیا جبکہ اس دورانبیچ پچاؤ کراتے ہوئے ان کا قریبی رشتہ داریاسر محمودسر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ادھر نواحی علاقہ سہوٹ بدہال میں 22 سالہ ظہیر نامی نوجوان نےگلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
135