122

کلرسیداں،اغواء اور ریپ کی جھوٹی اطلاع پر مقدمہ درج

مبینہ اغواءاور ریپ کوشش کی اطلاع جھوٹ نکلی،کالر عمر فاروق خلاف جھوٹی اطلاع دینے پر تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج۔تھانہ کلرسیداں میں سب انسپکٹر محمد نواز نے استغاثہ دیا کہ وائرلیس کنٹرول پر عمر فاروق نے اپنے والد کے نمبر سے اطلاع دی کہ سعید بیکری چوآ روڈ کلرسیداں کے پاس کچھ لڑکوں نے اغواء کیا اور ریپ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اطلاع ہر جب موقع پر پہنچا تو پتہ چلا کہ کالر عمر فاروق اور تنویر عرف بابو محمد زاہد کے درمیان گھریلو ناچاقی کی بناء پر معمولی جھگڑا ہوا ہے۔اور چوٹ آئی ہے۔ وائرلیس کنٹرول پر جھوٹی اطلاع دینے والے کالر عمر فاروق خلاف پولیس نے زیر دفعہ 182 ت پ،25 ڈی ٹیلیگراف ایکٹ تحت مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں