کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجازملک نے دوبیرن کلاں میں سرکاری جگہ پر جاری غیر قانونی تعمیرات رکوادیں۔غیر ممکن راستہ پر نلہ مسلماناں کے رہائشی سات مرلے سے زائد سرکاری جگہ پر پلازہ تعمیر کر رہے تھے جنہیں روک دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر آفس کے ذرائع نے بتایا کہ تجاوزات کی زد میں آنے والا زیر تعمیر غیر قانونی پلازنے کو جلد ہی مسمار کر دیا جائے گا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے بغیر اجازت کے سرکاری آٹامہنگے داموں فروخت کرنے پر جن تین دکانداروں کی شاپس کو سر بمہر کیا گیا تھا کو پچاس پچاس ہزار جرمانہ عائد کر کے انہیں ڈی سیل کر دیا گیا ہے۔
125