کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشاء جاوید اعوان کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد بشارت کے ہمراہ کلرسیداں اور سہوٹ میں کھاد کا ریکارڈ درست نہ ہونے پر کارروائیاں دو ڈیلرز کو جرمانے کر دئیے ڈیلرز کو مقررہ نرخ پر کھاد فروخت کرنے کا پابند بنانے اور کسانوں کو رعایتی بنیادوں پر کھاد کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کھاد ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ کلرسیداں مرید چوک چوہدری ظفر محمود شباب ٹریڈرزکو پانچ ہزار اور سہوٹ میں جاوید اقبال چار ہزار جرمانہ کیا اور کھاد کی فروخت اور خریداری کا درست ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی۔
133