وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے محکمہ مال کہوٹہ کے عملہ کے ہمراہ پراپرٹی پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کلب لائن میں واقع زمین سے غیر قانونی قبضہ واگزار کرا کے اصل مالکان کے حوالے کردی۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی ملکیتی زمینوں پر ناجائز قبضے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔