264

کشمیر کیڈٹ سائنس کالج اسلام گڑھ کی سالانہ نتائج کی تقریب منعقد

امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
اقوام عالم میں اگر آپ نے بلند مقام و مرتبہ حاصل کرنا ہے۔ اس کے لیے ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کے اندر عصر حاضر کی ضروaرتوں کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کرنا

ہوگا۔ تاکہ ہماری نوجوان نسل جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کا دنیا بھر میں نام روشن کر سکے۔ ان خیالات کااظہار مشیر حکومت چوہدری حق نواز نے کشمیر کیڈٹ سائنس کالج اسلام گڑھ کی سالانہ نتائج کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ادارہ کے پرنسپل چوہدری محمد شفیق نے کی۔ تقریب میں چوہدری صحبت علی سرفراز ایڈوکیٹ، چوہدری الطاف ایڈووکیٹ اور ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے سیکرٹری جنرل راجہ گلبہار اکرم نے بطور خاص شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ اگر ہم نے دنیا کے اندر بہتر مقام و مرتبہ حاصل کرنا ہے تو اس کے لیے ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ اور اپنی نوجوان نسل کے اندر مثبت سوچ پیدا کرنا ہوگی۔ انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو پرکھنے کا معیار اس کی کارکردگی ہوتی ہے۔ کشمیر کیڈٹ سائنس کالج اسلام گڑھ کے لوگوں کی بہتر خدمت کررہا ہے۔ اور اس کے سالانہ نتائج ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔ یہ اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرفراز ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نوجوان نسل ہمارا اصل سرمایہ ہیں اور ہمیں اپنے اس سرمائے کی حفاظت بہتر تعلیم و تربیت کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ تقریب سے چوہدری الطاف ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علمی میدان میں جواقوام کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہیں آج وہ دنیا کے نقشے پر اعلیٰ مراتب پر فائض ہیں۔ تقریب سے ٹیچرز آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل راجہ گلبہار اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے دنیا کے اندر اپنا نام پیدا کرنا ہے تو ہمیں اپنے اسلاف کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا آج ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم قرآنی تعلیمات اور نبی پاکﷺ کی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے آج مسلمان دنیا کے ہر کونے میں ناکام و نامراد ہیں۔ ہمارا اصل سرمایہ قرآن پاک ہے جب تک ہم قرآن پاک کی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا نہیں ہوسکتے اس وقت تک ہم دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل نہیں کر سکتے۔ علم انبیاء کی میراث ہے اور علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت کا فرض ہے۔ علم کے بغیر ہم دنیا کے اندر ترقی نہیں کر سکتے۔ سالانہ نتائج کا اعلان ادارہ کے پرنسپل چوہدری محمد شفیق نے کیا اول دوم سوم آنے والے بچوں کو انعامات دیئے گئے۔ اور سکول کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ بھی چوہدری محمد شفیق نے پیش کی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور مختلف قسم کے خاکے پیش کرکے سامعین سے خوب داد حاصل کی۔


مواہ رڑاہ کے چیئرمین مولانا محمداحمد کے بھائی انتقال کرگئے
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
IEWSمواہ رڑاہ کے چیئرمین مولانا محمداحمد کے بھائی انتقال کرگئے ۔ان کی وفات پر وائس چیئرمین UKحاجی غلام رسول کے ہمراہ تمام سوسائٹی عہدیدارن نے ان کے گھر جا کر اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اوربلندی درجات کیلئے دعا کی۔اس موقعہ پر جملہ عہدے داران اور اراکین انٹر نیشنل سوسائٹی مواہ رڑاہ کے ناظم اعلیٰ محبوب احمدچراغ‘ صدرسوسائٹی ارشدمحمود ‘خالدمحمودقاضی‘ ظہیراحمد‘ محمدافضال‘ نصیر احمد‘محمدبشارت‘افتخار احمد ‘ اور محمد بابر بھی ان کے ہمراہ تھے۔مولانا محمداحمد کے بھائی حبیب الرحمن انتہائی شریف اور نیک انسان تھے ان کی وفات پر تمام عہدے داران چیئرمین مولانا محمداحمد اور دیگر پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

گرمی کی آمد آمد کے موقعہ پر مسلسل بارش پھر سردی کی واپسی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
اسلام گڑھ اور اس کے گرد و نواح میں سردی لوٹ آئی۔16گھنٹے مسلسل بارش ۔لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی آمد آمد کے موقعہ پر مسلسل بارش ایک بار پھر سردی کو واپس لے آئی۔پہلے موسلا دھار اور پھر تیز بارش نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا۔گزشتہ روز سارا دن بارش رہی جس کی وجہ سے سردی میں اضافے کی وجہ سے لوگ گرم کپڑوں میں دبک گئے۔بڑجن ،سہار،ملوٹ،کنیلی،رڑاہ ،بنگ دھرہ اور سنبل میں بارش کی وجہ سے موسم تبدیل ہوگیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں