181

کسی شریف آدمی کو وزیراعظم بنائینگے،زرداری کا روات میں خطاب

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹائیں گے کسی شریف آدمی کو لائیں گے، جب پہلے حکومت ملی تھی تو بحرانوں پر قابو پایا تھا، پیپلزپارٹی کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر سے کراچی تک سب چہروں کو پہچانتا ہوں اور چہروں کو جانتا ہوں، اپنے دشمنوں کو بھی جانتا ہوں اور اپنے پیار والے دوستوں کو بھی جانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم آگے پر بڑھ ناپاک وزیراعظم کو نکالیں اور اس کی جگہ کسی شریف آدمی کو بٹھائیں، اور پاکستان کو سنوارنے کیلئے ہم سب اس کی مدد کریں۔ آپ سب کو یاد ہوگا جب پہلے حکومت ملی تھی تو سوات قبضے میں نہیں تھا، گندم کا بحران تھا، چینی کا بحران تھا لیکن ایک سال میں ہم نے سارے بحرانوں پر قابو پالیا تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور یہ ہے کہ خدمت غریبوں اور عوام کریں گے۔بلاول بھٹو آپ سب کا بیٹا، بھائی ہے، بلاول نے بی بی شہید کا الم اٹھایا ہوا ہے۔ ہم نے گڑھی خدا بخش میں بی بی شہید سے وعدہ کیا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور لڑتے رہیں گے۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو ڈی چوک پہنچ کر خوشخبری دیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں