راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ صادق آباد اور چونترہ کے ایس ایچ اوز معطل کر دییے،دونوں تھانوں میں نئے ایس ایچ او تعینات کر دئیے گئےتھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر خضر حیات کو ناقص کارکردگی پر معطل کیا گیا،تھانہ چونترہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر یاسر محمود کو بدعنوانی کی شکایات پر معطل کیا گیا جس کی انکوائری کی جا رہی ہے،سب انسپکٹر مسرور علی اکبر ایس ایچ او چونترہ جبکہ سب انسپکٹر احسن علی ایس ایچ او صادق آباد تعینات کردیا گیا۔
178