132

کروڑوں کی منشیات برآمد،141منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرزکے خلاف کریک ڈاون کا09روز،141منشیات فروش گرفتار،72کلو 290گرام چرس اور513لیٹر شراب برآمد جبکہ گزشتہ روز 12ملزمان گرفتار،ساڑھے 09کلوسے زائد چرس اور85لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے منشیات فروش گل زمان سے 02کلو307گرام چرس، ملزم رضوان سے 05لیٹرشراب،ریس کورس پولیس نے منشیات فروش عبدالحمید سے 01کلو 460گرا م چرس،ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروش محمد منظور سے 01کلو120گرام چرس، منشیات فروش محمد اشفاق سے 01کلو50گرام چرس اورمنشیات فروش شوکت سے 800گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے منشیات فروش عاصم سے02کلو250گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے منشیات فروش شکیل سے 350گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش سہیل سے 350گرام چرس، مندرہ پولیس نے شراب سپلائر نعمان سے50لیٹرشراب،گوجرخان پولیس نے شراب سپلائر واجد سے 20لیٹرشراب جبکہ جاتلی پولیس نے شراب سپلائر ساجد سے 10لیٹر شراب برآمد کی،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں