گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) نئے پاکستان میں نئے نئے کارنامے، رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ کے انچارج کا کرونا ٹیسٹ مثبت، ڈاکٹر موصوف سرکاری ہسپتال سے چھٹی پر لیکن نجی کلینک میں بیٹھ کر مریضوں کا چیک اپ کرنے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق سرور شہید رورل ہیلتھ سینٹر مندرہ کے انچارج ڈاکٹر سید رسول چار روز قبل کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی وجہ سے ہسپتال سے چھٹیوں پر تھے اور سرکاری ریکارڈ میں خود کو قرنطینہ کیا ہوا تھا لیکن کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ صبح سے لے کر شام تک اپنے نجی کلینک میں چیک اپ کرتے ہیں اور مریضوں میں مفت کرونا تقسیم کرتے ہیں، ڈاکٹر سید رسول سے انکے کلینک پر جا کر موقف لینے کی کوشش کی گئی تو دھمکیاں دینے پر اُتر آئے، میڈیا کے توجہ دلانے پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
156