133

کرنل اجمل صابر کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنماؤں کے وفد کی کرنل اجمل صابر راجہ کی قیادت میں بنی گالہ سیکرٹریٹ میں تفصیلی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور راولپنڈی تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی چیئرمین عمران خان نے حقیقی آزادی کی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے پر وفد کو اہداف اور خصوصی ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی راولپنڈی رہنماؤں نے حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنانے، راولپنڈی کی طرف سے اہم کردار ادا کرنے اور قائد عمران خان کی ہدایات کو بھرپور طریقے سے پورا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں