راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) صادق آباد پولیس کی کاروائی، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے08 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 08ملزمان کو گرفتار کرلیا
، گرفتار ملزمان میں حضور بخش، کامران، قاسم، سجاد، فیضان، عامر، نعمت اللہ، امجد، مزمل، عبدالقدیر شامل ہیں،
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔