راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کراچی سے اغواء ہونے والا 7 سالہ یتیم بچہ محمد احمد محبوب چکوال سے بازیاب،آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان نے بچے کی تلاش کے لیے دو اضلاع کی پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان کے مطابق سرچ آپریشن میں جہلم اور چکوال پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچے کو چکوال سے بازیاب کرا لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو اغواء کرنے والے قریبی عزیز ہیں۔بچے کو کراچی سے اغواء کرکے چکوال لانے والے ملزمان میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔بچے کی برآمدگی کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو حکم دیا تھا۔بچے کو جلد والدین کے حوالے کرنے کے لیے کراچی بھیجا جائے گا اور عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
171