کتاب ’’اڈکھوڑے’’کی تقریب پذیرائی 194

کتاب ’’اڈکھوڑے’’کی تقریب پذیرائی

گوجرخان کی ادبی تاریخ کا ایک اور میگا پروگرام مرزا غفور الہیٰ کی شاعری کی پہلی کتاب ”اڈکھوڑے“ کی تقریب پذیرائی کا پروگرام ساڑھے چارگھنٹے تک جاری رہا،علم و ادب سے تعلق رکھنے والے نامور ادبا ء و شعراء کے علاوہ وکلاء، اساتذہ،ڈاکٹرز،سول سوسائٹی اور صحافی خواتین وحضرات نے بھر پور شرکت کی حق ٹرسٹ کا خوبصورت ہال کھچا کھچ بھر گیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف کمیپئیر اور پوٹھوہاری زبان کے پہلے خاکہ نگار،مصور و خطاط جناب مبین مرزا نے ادا کئے، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ حمزہ غفور مرزا نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ثانیہ زھرا نجمی نے پیش کی۔کتاب میں موجود پوٹھوہاری نعت احمد علی ذاکر بیگ نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ”حق ٹرسٹ کے چیئرمین جناب شوکت محمود قاضی اور معروف شاعر یاسر کیانی تھے، محترمہ شمسہ نورین،محترمہ چندا شاد کے علاوہ عظمت مغل،مرزاتجمل جرال، برگیڈیر(ر)امتیازمرزا،عابدجنجوعہ،شیراز، مغل‘شاہد لطیف ہاشمی،حکیم عبدالروف کیانی اور یاسر کیانی نے شاندار الفاظ میں کتاب اور صاحب کتاب کو خراج تحسین پیش کیا اور کتاب سے منتخب اشعار پڑھ کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف بزنس مین اور پوٹھوہاری ادب و ثقافت کے عظیم پرچارک شوکت محمود قاضی نے اتنی شاندار تقریب منعقد کرنے پر مرزا غفور الہی اور مبین مرزا کی کاوشوں کو سراہا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں اپنی مادری زبان پوٹھوہاری کو فروغ دیں،تقریب کے صدر معروف شاعر ادیب اور لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ کے حامل جناب شیراز طاہر نے اپنے صدارتی خطبے میں مرزا غفور الہیٰ کو کتاب پر مبارک باد پیش کی اور پوٹھوہاری زبان و ادب کی مزید ترویج اور ترقی کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔پروگرام کی خاص بات ”پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی اور ادبی فورم“ کی جناب سے پوٹھوہاری ادب و ثقافت کی ترویج پر کام کرنے والے لوگوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کو ایوارڈز سے نوازا گیا‘ اڈکھوڑے کے مصنف مرزا غفور الٰہی نے اپنے خطاب میں آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اورخصوصاً اس پروگرام کے منتظم اور کمپئیر مبین مرزا کی خصوصی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے اپنی کتاب سے اپنی شاعری کا انتخاب بھی سنایا جب انھوں نے اپنی نظم ”ماں“ سنائی تو ہال میں موجود ہر شخص کی آنکھ اشک بار ہو گئی۔ تقریب میں بار ایسوسی ایشن کے صدر احمد بلال ناصری شعبہ صحافت سے ظہیر احمد خواجہ‘سید منور نقوی‘ضیاء رشید‘طارق نجمی‘راجہ اسحاق‘ضیاء الحسن ہاشمی شعراء و ادبا میں پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی کے چیئرمین فرید زاھد‘شکور احسن‘ نعمان رزاق‘ یعقوب انجم‘ ندیم افضال‘ذاکر حسین ذاکر‘کامران حشر‘نجف علی‘ الفت سامر‘افضال سروش شعبہ تعلیم سے ہیڈ ماسٹر اعجاز اکرم‘پروفیسر واجد حسین‘چوھدری تنویر حسین‘نواز چیمہ‘ذوالفقار احمد‘فرخ کھوکھر‘راجہ نازک جبکہ سول سوسائٹی سے راجہ غفور کیانی‘خواجہ عمران قمر‘وجہیہ السلام‘جاوید اقبال راجااور یونس مغل کے علاوہ مرد خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کی لذیذ کھانے سے تواضع کی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں