372

کانسٹیبل معین آصف کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 1 شخص گرفتار

چوک پنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس کانسٹیبل معین آصف بلائنڈ مرڈر کیس-بھاٹہ کے رہائشی کانسٹیبل معین آصف کے قاتل گرفتار کر لیے گئے -تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی معلمہ ثومیہ رزاق اور مندرہ سکول کا کلاس فور ملازم اسد اصغر بھاٹہ کا رہائشی اس قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے-پولیس نے ملزمان عدالت میں پیش کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا،تھانہ کلر سیداں پولیس نے اس کیس کو ہینڈل کرنے کیلے ایک سپیشل ماہر تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس کی قیادت مرزا طاہر سکندر ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل نے کی اور اس ٹیم میں ٹیکنیکل تفتیش کے مراحل کو اے ایس آئی عمر فاروق نے ہینڈل کیا اور ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔مقتول معین آصف کو پانچ گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا -ملزمہ نے زاتی رنجش کی بنا پر ساتھی قاتل کے ساتھ مل کر جرم کیا-دونوں ملزمان کا پہلا ریمانڈ لیکر تفتیش جاری ھے۔ ملزمان کی گرفتاری پر علاقے میں خوف و ہراس کی فضا میں کمی آئی-اہلیان علاقہ نے ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل مرزا طاھر سکندر ، ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سردار ذوالفقار اور اے ایس آئی عمر فاروق کی ماھرانہ کاوشوں کو خوب سراھا –

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں