192

کانسٹیبل معین آصف قتل کیس میں اندوہناک انکشافات

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ شاعر مشرق کے اس خیال سے انکار بھی ممکن نہیں یقیناً کائنات کی خوبصورتی وجودِ زن ہی کی مرہون منت ہے لیکن جب یہی عورت انتقام کے رستوں پر چلتی ہے تو اس کے انتقام کی زد میں آنے والی ہر شے خاکستر ہو جاتی ہے ایسی ہی ایک داستان تھانہ مندرہ کے رہائشی پولیس ملازم معین آصف جو کلر سیداں میں تعینات تھے معین آصف جس کو تھانہ کلر سیداں کی حدود میں قتل کر دیا گیا اور قاتلوں نے قتل کی اس واردات کے تانے بانے اتنی مہارت سے بنے اور منصوبہ بندی اتنی ہوشیاری سے کی کہ پولیس کے لئے قتل کی اس واردات کا سراغ لگانا کسی چیلنج سے کم نہ تھا لیکن وہ زبردست داد کے مستحق ہیں کیایس ایچ او کلر سیداں سردار ذوالفقار اور تفتیشی ٹیم میں اے ایس آئی عمر فاروق جنہوں نے اس قتل کی انتہائی پیچیدہ واردات کو یکسو کر کے ثابت کیا کہ پولیس افسران ہر قسم کے چیلنجزز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھاٹہ کے رہائشی کانسٹیبل معین آصف کے قاتل گرفتار کر لیے گئے ہیں مرکزی ملزمہ کراچی میں مدرسے کی معلمہ ثومیہ رزاق بھاٹہ کی رہائشی اور گورنمنٹ ہائی سکول کماندریال سکول کا ملازم اسد اصغرعرف لولی بھاٹہ کا رہائشی اس قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں پولیس نے ملزمان عدالت میں پیش کر کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا تھانہ کلر سیداں پولیس نے اس کیس کو ہینڈل کرنے کیلے ایک سپیشل ماہر تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس کی قیادت مرزا طاہر سکندر ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل نے کی اور اس ٹیم میں ٹیکنیکل تفتیش کے مراحل لائق اور سمجھدار آفیسرز نے ہینڈل کیا اور ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی تفتیشی ٹیم کے مطابق مقتول معین آصف کو پانچ گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا ملزمان ثومیہ رزاق جو اس قبل ازاں بھاٹہ میں شادی شدہ تھی کے اپنے ہی گاوں کے مقتول پولیس کانسٹیبل معین آصف کے ساتھ مراسم قائم کر کے اپنے سابقہ خاوند سے طلاق لیکر اس نے مقتول سے شادی کے لیے کہا انکار پر مذکوریہ واپس کراچی چلی گئی جہاں وہ مدرسہ میں بطور معلمہ فرائض سرانجام دینے لگی اس نے مقتول معین آصف سے انتقام لینے کی ٹھان لی اور اس مقصد کے لیے اس نے باقاعدہ ایک پلان ترتیب دے کر بھاٹہ ہی کے رہائشی اسد اصغر جو گورنمنٹ ہائی اسکول کماند ریال میں نائب قاصد کے فرائض سرانجام دے رہا تھا سے مراسم قائم کرکے اسے معین آصف کو قتل کرنے کے لیے تیار کیا جس نے ملزمہ کی خوشنودی کے لیے حامی بھر لی اور معین آصف کو رات کی تاریکی میں اس وقت واقع موضع چنالی گھر کے قریب گھات لگا کر پانچ گولیاں مار کر قتل کر دیا جب وہ سسرال جا رہا تھاچالاک ملزم نے انتہائی ہوشیاری سے واردات کی اور کوئی سراغ موقع پر نہ چھوڑا قتل کی یہ انتہائی پیچیدہ واردات پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہ تھی سی پی او راولپنڈی عمر ملک عمر سعید کی ہدایات پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر اور ایس پی صدر زنیر نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ڈی ایس پی کہوٹہ کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او کلر سیداں سردارذوالفقار کے ہمراہ بہترین تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔جس میں ٹیکنیکل تفتیش کو عمر فاروق اے ایس آئی نے لیڈ کیا جنھوں نے ہیومن ریسورسز جدیدسائنٹیفک طریقہ تفتیش اور رات دن کی محنت سے ہوشیار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا مزید یہ کہ ملزمہ نے زاتی رنجش کی بنا پر ساتھی قاتل کے ساتھ مل کر جرم کیا دونوں ملزمان کا آج تیسرا ریمانڈ لیکر تفتیش جاری ہے۔ملزم کو ٹھوس شہادتوں کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ملزمان کی گرفتاری پر علاقے میں خوف و ہراس کی فضا میں کمی آئی اہلیان علاقہ نے ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل مرزا طاھر سکندر، ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سردار ذوالفقار اور تمام تفتیشی ٹیم کی ماہرانہ کاوشوں کو خوب سراہا ہردو ملزمان کو آج 7 اپریل کو پیش عدالت کر کہ مذیددو یوم ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا گیا ہے ملزمہ ثومیہ رزاق کو بعد تفتیش جیل بھجوایا گیا پے جبکہ اسد اصغر سے مذید تفتیش جاری ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں