آفیسر کالونی کامرہ روڈ اٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 47 سالہ شیراز احمد ولد عاشق حسین، 27 سالہ ریاض احمد ولد عاشق حسین اور 37 سالہ خاور ریاض ولد محمد ریاض شامل ہیں، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شیراز احمد دم توڑ گیا۔