123

کار اور کیری وین کے درمیان تصادم پانچ افراد زخمی

چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)نیلہ روڈ پر چک بھون کے قریب کار اور کیری ڈبے کے درمیان تصادم میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے چک بھون کے قریب کیری وین اور کار آمنے سامنے سے آپس میں ٹکرا گئے،جس کے نتیجہ میں مینگن کے رہائشی چالیس سالہ نوید، چھتیس سالہ غالب حسین، چوبیس سالہ مبشر جبکہ نیلہ کا رہائشی پینتالیس سالہ عرفان،چھبیس سالہ مونا عرفان شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کے امدادی کارکنان موقعہ پر پہنچے اورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں