67

کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کینٹ پولیس کی کاروائی،کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران کار اور 03 موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں عمیر علی اور امان اللہ شامل ہیں،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران کار اور 03 موٹر سائیکل برآمد ہوئے،ملزمان سے تھانہ کینٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والی مہران کار برآمدہوئی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں