کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کارسرکار میں مداخلت کا الزام،پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ساتھی سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار کلرسیداں محمود احمد بھٹی نے پولیس کو بتایا کہ 02ستمبر 2023کو ہمراہ قانونگو انچارج پٹواری موضع بشندوٹ بمعہ ریکارڈ اور پولیس کانسٹیبلز درخواست دہندہ صدام حسین،فرحت عباس اور دیگر معززین موقع پر موجود نشاندہی کے لیے موجود تھے کہ اہل دیہہ کے کچھ لوگ موقع پر آگئے جنھوں نے کہا یہ جگہ ہم نے قبرستان کے لیے وقف کررکھی ہے جنھوں نے بحث مباحثہ شروع کر دیا موقع کی مطابقت کو مد نظر رکھتے ہوئے نشاندہی کا کام ادھورا چھوڑ دیا تاکہ لڑائی جھگڑا نہ ہو فریق دوم نے کار سرکار میں مداخلت کی ہے اور ہمارے ساتھ بدتمیزی ہے اس لیے فریق دوم کے خلاف کارروائی کی جائے۔تحصیلدار محمود احمد بھٹی نے درخواست میں ہمایوں کیانی ولد راجہ برکت،طاہر ولد سلطان محمود ساکنائے بشندوٹ کو نامزد کیا تھا جس پر تھانہ کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں اشخاص کو گرفتار کر پابند سلاسل کر دیا۔
210