157

ڈی پی او کاتھانہ ملہال مغلاں کے قیام کیلئے مختص جگہ کا دورہ

ملہال مغلاں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کا ملہال مغلاں کا اچانک دورہ،جمعرات کے روز دن چار بجے پولیس چوکی ملہال مغلاں میں آکر پولیس اسٹیشن کے لیے مختص جگہ کا معائنہ کیا اس موقعہ پر انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں کے ہمراہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن میں چوہدری لیاقت،محمد اشرف کہالہ،ملک یونس ڈہوک ملکاں،محمد انور بھٹی،فخر محمود مرزا،عمر محمود مرزا،دلدار ٹھکیدار موقع پر موجود تھے ڈی پی او چکوال نے تھانہ کے لیے دی گئی جگہ کو انتہائی مناسب قرار دیا اور کہا کہ انشاء اللہ اگلی ADPمیں ڈال دیا جائے گا اس موقع پر محکمہ مال کے گرداور محمد علی،پٹواری مبشر،غیاث ملک،ثاقب یوسف،ملک برکات بھی موجود تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں