وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن اوپن ڈور پالیسی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی زیرِ صدارت تھانہ جنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں، اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری اور بروقت حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کر کے ان کا فوری حل یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔