تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کے ہمراہ ڈی سی آفس اٹک میں 21 رمضان المبارک کے جلوس ہائے کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل کے ممبران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کے انتظامات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے واضح کیا کہ جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ باہمی تعاون سے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائیں گے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.