تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس اٹک میں رینک پننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب کے ہمراہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ترقی پانے والے پولیس افسران کو سب انسپکٹر رینک کے بیجز لگائے اور انہیں مبارکباد دی، ترقی پانے والے افسران میں سب انسپکٹر محمد وقاص، سب انسپکٹر محمد علی، سب انسپکٹر سید دیان بادشاہ اور لیڈی سب انسپکٹر ماریہ نورین شامل ہیں اس موقع پر ترقی پانے والے افسران کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے ترقی پانے والے افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تمام افسران نیک نیتی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔