اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کوہسار کے علاقے میں ڈی آئی جی وصال فخر سلطان کے گھر چوری کی واردات.گھریلو ملازم صابر علی 28 تولے سونا چوری کرکے فرار.چوری کئے گئے زیورات کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے۔واردات مکان نمبر 59 گلی نمبر 1 سیکٹر ایف سکس تھری میں ہوئی.شرین سلطان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ زیورات میں دو عدد برائیڈل گولڈ سیٹ، ایک سیٹ بوزن سولہ تولہ، ایک سیٹ نیکلس جاپانی اور ایک بریسلٹ شامل ہیں۔چوری کے شبہ پر پہلے گھر میں ہی ملازم صابر سے پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ پر ملازم نے چوری کا اعتراف کیا اور زیورات واپسی کا وعدہ کیا۔زیورات واپس کرنے کی بجائے ملزم فرار ہوگیا۔ تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
177