راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پیرودھائی پولیس کی کاروائی،ڈینگی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے
ڈینگی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عظیم خان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال 2021 سے پیرودھائی پولیس کو مطلوب تھا،
ایس پی راول کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔