ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاون ، اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس گوجرخان نے چیف آفیسر تنویر عباس گجر کے ہمراہ رات گئے مختلف پٹرول پمپس پہ ڈیزل کی دستیابی کو چیک کیا ، پیمانے سے کم پٹرول دینے پر پٹرول پمپ مالک کو 50 ہزار جرمانہ عائد کیا ، پمپ کو سیل کرتے ہوئے تھانہ مندرہ میں اندراج مقدمہ کی ہدایت کی ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے ، مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی ۔

صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں ڈیزل کی قلت ہونے سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف انتظامیہ نے تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کر دی ہیں مگر کھیتوں میں پڑی گندم کی فصل کی گہائی کے لیے ڈیزل کا ہونا اشد ضروری ہے ہارویسٹنگ مشینیں ڈیزل پر چلتی ہیں گزشہ دو تین روز سے سوشل میڈیاپر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جارہا ہے اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد بوتلیں اٹھائے پٹرول پمپس پر موجود تصاویر وائرل ہیں

کورونا کی شدید لہر کے بعد دنیا بھر میں اشیائے خوردونوش سمیت ہر اشیا کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی بندش کے سبب خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ترقی پذیر ملکوں اور دوسرے ممالک پر انحصار کرنے والے ملکوں میں شدید بحرانی کیفیت ہے کورونا وباکے بعد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اشیا کی قلت کا سامنا ہے