118

ڈیرہ خالصہ معصوم بچہ زیادتی کے بعد قتل

چوھدری محمد اشفاق
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے شاہ باغ
تھانہ کلرسیداں گاوں ڈیرہ خالصہ؛ 5 سالہ بچے ریحان کریم ولد چوھدری عبدالکریم کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا، نعش گھر سے 100 میٹر دور پانی کی ٹینکی سے برآمد:- سی پی او عمر سعید ملک کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے،واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں –
پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ سے تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جایئگا، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ھوئے دفع 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی-بچے کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیابچے کا والد دوبئی میں ملازمت کرتا ھے پولیس بھرپور مہارانہ تحقیقات عمل میں لا رہی ھے –

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں