راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر قیمتی گاڑیاں چھیننے والے ” سفید ہنڈا کار سوار” گینگ کی بڑی واردات، راؤل ڈویژن تھانہ بنی کی حدود سے گینگ “اڑھائی کروڑ روپے ” مالیت کی دو قیمتی گاڑیاں چھین کر فرار۔”سفید ہنڈا سوک کار” میں سوار گینگ نے 02 جون کی شب وئیر ہاؤس الجنت مال میں بطور ڈرائیور کام کرنے والے جنید زاہد کو اصغر مال کے قریب اسلحہ کی نوک پر زبردستی روک لیا۔مسلح ملزمان ڈرائیور جنید کو ٹیوٹاریوو ڈالا گاڑی سے اتار کر پچھلی سیٹ پر بٹھاتے ہوئے گاڑی آئی نائن فلیٹس کی جانب لے گئے اور وہاں گاڑی روک کر گاڑی کے ٹریکر کے بارے میں پوچھا۔
راولپنڈی میں گاڑیاں چھینے والا گروہ متحرک
ڈرائیور جنید زاہد کے مطابق وہاں پر میں نے دیکھا کہ ایک نامعلوم شخص ہماری دوسری ٹیوٹا فارچونر گاڑی بھی چلا رہا تھا۔مسلح گینگ نے جنید زاہد کو مار پیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے موبائل فون نقدی چھین لی اور اسے “چچھ انٹرچینج”موٹر وے کے قریب اتار کر فرار ہوگئے۔جنید زاہد کے مطابق ملزمان ظاہری حلیہ سے درمیانے قد، مضبوط جسم،30/35 سال کی عمر کے لگ بھگ جبکہ پشتو زبان میں گفتگو کررہے تھے۔واضح رہے کہ گاڑیاں چھیننے والا یہ گینگ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران راولپنڈی کے تھانوں واہ، نیوٹاون، بنی سےاسلحہ کی نوک پر04 قیمتی گاڑیاں چھین چکا ہے۔