کلر سیداں (راجہ سعید،نمائندہ پنڈی پوسٹ) علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں ملوث ملزم وقار احمد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پر اڈیالہ جیل سے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اعجاز گجر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔یاد رہے کہ ایک ماہ قبل کلر سیداں کے نواحی علاقہ دوبیرن کلاں کے رہائشی نے اپنی بیوی کیساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ملزم کو سبق سیکھانے کیلئے ڈکیتی کے ایک خود ساختہ مقدمے میں ملوث کر دیا تھا اور ایک ماہ بعد اپنی بیوی کو بھی اس واردات میں ملوث کر دیا۔مدعی نے شادی کے موقع پر طلاق کی صورت میں نکاح نامے میں 22 تولے سونا اور دس لاکھ روپے کی رقم لکھ کر دے دی تھی اور ڈکیتی کا پلان الٹ ہو جانے پر اس نے بیوی کو ڈرا دھمکا کر یہ چیزیں معاف کروا لیں اور پھربیوی کو طلاق دے کر گھر سے نکال دیا تھا۔
