94

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پررکشہ ڈرائیور قتل

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم تھانہ صدر کے علاقہ نوگراں کے قریب رکشہ ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کا قتل کردیا،اس حوالے سے ایس ایچ او صدر نے بتایا کہ رات 12 بجے ایک لوڈر رکشہ کو چیک کیا گیا جس میں موٹر سائیکل لوڈ تھی، ڈرائیور کا نام ولید ضیا ولد غلام حسین سکنہ پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین تھا، اس سے ایک پستول برآمد ہوا۔ صبح 4 بجے کوئی شخص اس لوڈر رکشے کی تلاش میں پی ایس صدر کے پاس آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقاص نامی لوڈر رکشہ ڈرائیور رات سے لاپتہ ہے۔ اس کے بعد ایس ایچ او پی ایس صدر نے رکشہ ڈرائیور سے تفتیش کی جو پولیس کی تحویل میں تھا اس نے اعتراف کیا کہ اس نے لوڈر رکشہ چھین کر ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر دائیں ٹانگ میں گولی مار کر پلی سی ایم ایچ جہلم کے قریب کچرے میں پھینک دیاہے،ملزم کی نشاندہی پر وقاص معروف ولد عبدالمعروف بعمر تقریباً 37/38 سال سکنہ چوہا کریالہ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات کی نعش برآمد ہوئی۔ ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں