98

ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر تاجر زخمی

گوجرخان( نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس تھانہ گوجرخان کی ناقص کارکردگی جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھرنے لگے،چور اور ڈکیت دھڑلے سے وارداتیں کرنے اور شہریوں کے جمع پونجی کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے لگے،آئے روز کی وارداتوں نے عوام پر شدید عدم تحفظ کی چادر تان دی،گزشتہ رات تیز بارش کے دوران حلوائی گلی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، حلوائی گلی میں واقع ڈرائی فروٹ کی دوکان سے چار مسلح ڈاکوؤں پونے دولاکھ روپے اور ڈرائی فروٹ لے کر فرار ہو گے اور مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر دوکاندار کو زخمی بھی کر دیا۔ واقعہ گزشتہ رات کی تیز بارش کے دوران پیش آیا۔ دوکان کے مالک شاہد محمود کے مطابق اس نے باہر سے سامان منگوایا ہوا تھا جس کا وہ دوکان کے اندر ہی انتظار کر رہا تھا کہ تیز بارش شروع ہو گئی اسی دوران چار مسلح ڈاکو دوکان میں داخل ہو گے اور اسلحے کی نوک دوکان میں پڑی پونے دو لاکھ کیش اور ڈرائی فروٹ لے کر فرار ہوگے اور مزاحمت پر سر پر پسٹل کے بٹ مارے جس وہ زخمی ہو گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں