چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پہلے واقعہ میں تھانہ صدر چکوال کے علاقے کھودے میں دو مسلح ڈاکو جنید انور کے گھر داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر دو عدد موبائل فون اور دیگر سامان لوٹنے کے بعد ٹیوٹا کرولا کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے دوسرا واقعہ تھانہ چوآسیدن شاہ کے علاقے رتوچھہ کے قریب پیش آیا جہاں پر تاجر آفریدی اپنے بھائی لطیف خان اور بھتیجے رحیم اللہ کے ساتھ گاڑی نمبر ایکس ایل آئی ایف ڈی اے 2691میں بیٹھ کر دکان سے گھر جا رہا تھا کہ چار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور پستول تان لیے رحیم اللہ اور لطیف خان سے 95ہزار روپے کی نقد رقم، شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ جبکہ آفریدی سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم چھینی اور انہیں گاڑی سے نیچے اتارنے کے بعد انہی کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او چوآسیدن شاہ ملک ضمیر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا اور چھینی گئی کار نالی روڈ سے برآمد کر لی جسے مسلح ڈاکو وہاں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے دونوں ڈکیتی کے واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
115