چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ صدر چکوال کی حدود میں ڈکیتی کی علیحدہ علیحدہ وارداتیں، موٹر سائیکل سوار ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تتا پانی کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے اوڈھروال چوک میں عمران پراپرٹی پر واردات کی اور وہاں سے سوا دو لاکھ روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ دوسری واردات میں تتا پانی بلکسر کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو دکان کے اندر گھسے اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر تلہ گنگ کی جانب فرار ہو گئے جس جگہ واردات ہوئی عین دوسری طرف پولیس اہلکار سرکاری گاڑی میں موجود تھے اس کے باوجود ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری کے ساتھ واردات کی چکوال میں ڈکیتی کی وارداتیں روزبروزبڑھتی جا رہی ہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
87