راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی او عمر سعید ملک کا کینٹ کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش کے جائے وقوعہ کا دورہ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی سی آئی اے بھی سی پی او کے ہمراہ تھے،سی پی او نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، سینئر افسران نے سی پی او کو اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عمر سعید ملک نے کینٹ کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالواہاب، ایس پی سی آئی اے طارق محبوب بھی سی پی او کے ہمراہ تھے، علی الصبح ڈکیتی کی کوشش کو راولپنڈی پولیس کے بروقت رسپانس سے ناکام بنایا گیا تھا، نجی سیکورٹی کمپنی کے آفس میں 70 کروڑ روپے کی بھاری رقم موجود تھی جو راولپنڈی پولیس کے موثر رسپانس کی وجہ سے محفوظ رہی، ملزمان کی فائرنگ سے نجی سیکورٹی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا، سی پی او نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، سینئر افسران نے سی پی او کو اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا، سی پی او نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر جلد از جلد گرفتار کیا جائے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا
280