248

ڈکیتی ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

تھانہ گوجرخان کے نواح میں میں موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزمان کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ڈکیت زخمی، ایک ڈکیت موقعہ سے گرفتار، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار،

زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، گوجرخان پولیس کو 15 کال پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوۓ ملزمان کا تعاقب کیا توملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،ملزمان سے دوران ڈکیتی شہری سے چھینی گئی رقم چھ لاکھ روپے اور آئی فون برآمد،

جبکہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، جسے جلدازجلد گرفتار کیا جائے گا،

سی پی او سید خالد ہمدانی کی گوجرخان پولیس کو بہادری سے خطرناک ڈاکوں سے فائرنگ کا مقابلہ کرنے اور ایک ڈاکو کو گرفتار کرنے پر شاباش،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں