راولپنڈی صادق آباد پولیس کی کاروائی، ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم 7600روپے اور اسلحہ برآمد،ملزم نوید نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے محمد شہزاد کو زخمی کر دیا تھا، جوبعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ایس پی راول شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی راول فیصل سلیم
134