راولپنڈی( نمائدہ پنڈی پوسٹ)ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم عبیدامجد کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم عبیدامجد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے شہری عبدا لصبور کو قتل کر دیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیاتھا،اشتہاری مجرم کے 02ساتھی شعیب اورشاہ زیب قبل ازیں گرفتارکرکے چالان کیے جاچکے ہیں،ایس پی پوٹھوہار نا صر نواز کا کہنا تھاکہ گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
125