ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈڈیال میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے کئ ماہ سے ہوٹلوں کی چیکنگ نہیں ہو سکی ہے ہوٹلوں میں گلے سڑے کھانے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا بھی شدید اندیشہ ہے مقامی انتظامیہ بھی لمبی تان کر سو گئ ہے عوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جانے لگی تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں کئ ماہ گزر گئے ہوٹلوں کی چیکنگ نہ ہوسکی رمضان کے مقدس مہینے میں بھی ہوٹلوں کی چیکنگ نہیں ہو سکی ہے ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کا بھی فقدان ہے عوامی حلقوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی ہوٹلوں کی چیکنگ کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ہوٹلوں کی چیکنگ کا نہ ہونا مقامی انتظامیہ کی نا اہلی ہے مقامی انتظامیہ کی اس حوالے سے خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے کچھ پتہ نہیں ہوتا ہے کھانا صحیح ہے یا مضر صحت ہے لوگ گلے سڑے کھانے کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں مضر صحت کھانے کھانے سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی شدید اندیشہ ہے عوامی حلقوں نے کمشنر میرپور ڈویژن ڈی سی میرپور سے پرزور مطالبہ کیا ہے خدارا ہمارے حال رحم کیا جائے فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے اور ڈڈیال میں ہوٹلوں کی چیکنگ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں کم از کم ایک ماہ بعد ہوٹلوں کی چیکنگ کو یقینی کو بنایا جائے تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں
196