268

ڈڈیال میں جرائم پیشہ عناصر نے ڈیرے ڈال لیے

ڈڈیال میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال شہری بے چارے بھی سر پکڑ بیٹھ گئے غیر ریاستیوں کے خلاف بروقت ایکشن نہ ہونے سے تحصیل ڈڈیال میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتیں خونی تصادم مصنوعی مہنگائی بچوں کے ساتھ بدفعلی جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں مقامی انتظامیہ بھی لمبی تان کر سو گئ ہے کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر بھی لاوارث شہر بن گیا ہے ڈڈیال شہر جو کہ ایک پرامن علاقہ تھا غیر ریاستیوں نے رہائش پذیر ہو کر پورے علاقے کو یرغمال بنایا ہوا ہے آئے روز غیر ریاستیوں کی وجہ سے تحصیل ڈڈیال میں خونی تصادم چوری کی وارداتیں معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلیاں جیسے واقعات میں غیر ریاستی ملوث ہوتے ہیں لڑائی جھگڑوں سے مقامی دوکانداروں کا بھی نقصان ہوتا ہے شہریوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل  ڈڈیال میں غیر ریاستیوں نے ڈڈیال کے پرامن ماحول کو بالکل خراب کر کے رکھ دیا ہے جس دن سے غیر ریاستی ڈڈیال میں رہائش پذیر ہوئے ہیں اس دن سے ڈڈیال کا پرامن ماحول بالکل خراب ہو چکا ہے کبھی چوری کی وارداتیں کبھی لڑائی جھگڑے اور کبھی معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلیاں جیسے واقعات نے ڈڈیال کو جنم لیا ہے آخرکار ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا مقامی انتظامیہ بھی مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے مقامی انتظامیہ بھی کسی بڑے سانحے کے انتظار میں ہے آئے روز اس قسم کے واقعات کی روک تھام کون کرے گا شہریوں نے اس حوالے سے بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں انتظامیہ کی طرف سے بروقت کارروائی نہ ہونے سے آئے روز اس قسم کے واقعات رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے ایک بار پھر وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری اظہر صادق سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے اور اس طرف توجہ دی جائے کہ ڈڈیال میں غیر ریاستیوں کو تحصیل بدر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں اور ہم پرسکون زندگی گزار سکیں اگر فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گئے کیونکہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ بالکل لبریز ہو چکا ہے۔۔۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں