ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈڈیال اور اس کے گرد و نواح ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جاری منچلوں نے ون ویلنگ کے لیے سپیشل بائیک تیار کروا رکھے ہیں والدین بے چارے بھی سر پکڑ بیٹھ گئے عوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جانے لگی تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر اور اس کے گرد و نواح میں ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جاری منچلے اپنی زندگیوں سے کھیلنے لگے کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے جس سے ان منچلوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رٹہ بن سپیلاں بائی باس کی طرف ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جاری رہتا ہے انتظامیہ ڈڈیال اور تھانہ پولیس ڈڈیال لمبی تان کر سوئی ہوئی ہے انتظامیہ ڈڈیال اور تھانہ پولیس ڈڈیال کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہیں عوامی حلقوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈڈیال شہر اور اس کے گرد و نواح میں ون ویلنگ کے خطرناک کھیل کا جاری رہنا لمحہ فکریہ ہے ان کے خلاف کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ آخرکار ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا عوامی حلقوں نے ایک بار پھر ڈی سی میرپور اور آئی جی ٹریفک پولیس سمیت اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے ڈڈیال اور اس کے گرد و نواح میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں جو بھی ون ویلنگ کے لیے بائیک تیار کرواتا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں
159