223

ڈڈیال ‘انتظامیہ کا سستابازار نائب تحصیلدار کی نا اہلی کی وجہ سے ناکام

ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ) نائب تحصیلدار حکومت کی بدنمامی کا باعث بننے لگاریڑھی والوں سے جرمانے اور بھتے وصول کر کے فرضی بیان بازی اور فوٹو سیشن میں مصروف ، نذرانوں

کے عوض رینٹ فوٹو گرافر کی خدمات حاصل کر لیں نصف رمضان گزرنے کے باوجود سستے بازار کی طرف تاجروں کا رخ نہ کرنا نائب تحصیلدار کی بھتہ خوری کا نتیجہ ہے تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے قائم کیا گیا انتظامیہ کا سستابازار نائب تحصیلدار کی نا اہلی کی وجہ سے ناکام ہو گیا روزانہ جرمانوں اور بھتہ خوری کی وجہ سے چھوٹے دوکاندار تنگ آگئے جس کی وجہ سے کسی نے بھی سستے بازار کی طرف رخ نہ کیا 8 ریڑھیوں پر مشتمل سستا بازار سکڑ کر 2 ریڑھیوں پر آپہنچا جب کہ نائب تحصیلدار اپنی کارکردگی شو کرنے اور انتظامی افیسران کو خوش کرنے کے لیے فرضی بیان بازی اور فوٹوسیشن کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے چھوٹے دوکانداروں سے بھتے کی وصولی رقم رینٹ فوٹو گرافروں کو نذرانے کی صورت میں پیش کرنے لگے میڈیا میں حقائق سے پردہ اٹھانے والی خبروں پر پردہ ڈالنے کے لیے بھی اپنے جیسے بعض لوگوں کی خدمات حاصل کر کے فرضی بیان بازی اور اپنے حق میں خبروں کا سلسلہ شروع کر دیا جس کا حقیقت سے دور تک کوئی تعلق نہیں انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے بازار میں تاجروں کی عدم دلچسپی کی بڑی وجہ تحصیلدار کی نا اہلی ہے عوامی ،تاجر حلقوں نے حکومت کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے تحصیلدار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں