ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈڈیال میں کروونا وائرس کی دوسری لہر نے پھر سے سر اٹھا لیا ایکٹیو کیسز اور اموات میں اضافہ گزشتہ روز میونسپل کمیٹی ڈڈیال کہ ایک اہلکار کا کروونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دفتر ایک ہفتہ کے لئے بند کر دیا گیاءتھا اور بلدیہ ڈڈیال کہ بعد بوائز ڈگری کالج ڈڈیال میں کروناء ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ادارہ کو ایک ہفتہ کے لئے بندکردیاگیاہے اس موقع پر ایس ڈی ایم ڈڈیال سردار ذیشان نثار،ایم ایس ڈڈیال اورتحصیلدار سیماب اسلم نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری احتیاط کریں اور محتاط رہیں ماسک کا استعمال لازمی کریں حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل کریں بغیر ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلیں سفر کرنے سے گریز کریں کروناء وائرس سے چھٹکارہ کا واحد حل صرف و صرف احتیاط ہے لہذا انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پییز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیں تاکہ آپ اور آپ کے پیارے اس وباء سے محفوظ رہے سکیں۔
256