ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل ڈڈیال کی عوام بالخصوص بلڈنگ،مارکیٹ،دوکانات،بٹھہ خشت مالکان ٹھکیدارحضرات،ہوٹل اور گیسٹ مالکان فوری طور اپنے کرایہ داران،مزدوری کی غرض سے لائے گئے افراد،اور کرایہ پر رہائش پذیر افراد کا اندراج کرواتے ہوئے اپنے آپ کو پریشانی میں مبتلا ہونے سے بچائیں۔ پولیس تھانہ ڈڈیال کے مطابق اس وقت تک دس سے بارہ کیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج کیے جا چکے ہیں۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ عمار ڈار کا کہنا ہے کہ ڈڈیال میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کیلئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ مقامی لوگ باہر سے آ کر رہائش رکھنے والوں کے مکمل کوائف تھانہ میں جمع کروائیں۔ اگر کسی کے مکان،یا کاروباری مرکز میں غیر رجسٹرڈ کوئی فیملی یا فرد پایا گیا تو ااس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی چاہے وہ کتنا ہی با اثر شخص ہی کیوں نہ ہو ۔
195