ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈڈیال پولیس کی کاروائی دو چور گرفتار مال مسروقہ برآمد کر لیا ٗتفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر میں گزشتہ 6 ماہ سے چوری کی وارداتیں ہو رہی تھی اور چور پکڑے نہیں جارہے تھے ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار نے حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چور گرفتار کر لیے جنہوں نے دس چوریوں کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ملزم افتخار حافظ آباد جو سیکٹر 6میں رہائش پذیر تھا نے 7 دوکانوں میں چوریوں کا اعتراف کیا جس سے مال مسروقہ برآمد کیا گیاجبکہ ملزم واجد ساکن پگل چک نے 3گھریلوں چوریوں کا اعتراف کیاہےملزم واجد سے گھریلوں سامان فرنیچر وغیرہ برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکےمزید تفتیش جاری ہے ۔
179