107

ڈڈیال‘بھائی نے بھائی کو قتل کر ڈالا

ڈھڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)محلہ ابراہیم آباد ڈھڈیال میں دو سگے بھائیوں کے درمیان لڑائی میں ایک بھائی سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ملک محمدنذیر اور ملک محمد بشیر میں اکثر خاندانی معاملات پر جھگڑے رہتے تھے۔ بدھ کے روز دن دوبجے کے قریب دونوں بھائی ایک بار پھر آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر ڈنڈوں کے وار کیے جس کے نتیجے میں ملک محمد بشیر کے سر میں چوٹ لگ گئی اسے فوری طور پر دیہی مرکزصحت ڈھڈیال لے جایا گیا جہاں سے اس کی تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ آخری اطلاعات کے مطابق مقتول کا پوسٹ مارٹم کرانے یا نہ کرانے پر اس کے خاندان کی سرکردہ شخصیات کے صلاح ومشورے جاری تھے جبکہ ڈھڈیال پولیس نے ملک محمد نذیر کے دو عزیزوں کو حراست میں لے لیا ہے۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں