111

ڈپٹی کمشنرکا بوائزہائی سکول مسہ کسوال میں لائیبریری‘لیکچرہال کا افتتاح

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے مسہ کسوال، تحصل گوجر خان میں بوائز ہائی سکول میں ایک لائیبریری اور کڈز روم، اور گرلز پرائمری سکولوں میں لیکچر ہال کا افتتاح کیا جو عمائدین علاقہ اور سکول کے ساتھ وابستگی رکھنے والے افراد کے تعاون سے قائم کئے گے ہیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں لائیبریری ایک اعلیٰ عہدہ پر فائز آفیسر کی ذاتی کاوش سے قائم کی گئی ہے جہاں انکے والد حاجی راجہ قمر الزماں خان زیر تعلیم رہے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے لائیبریری اور لیکچر ہال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں موجود کتب اور سہولیات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وہ لوگ خراج عقیدت کے مستحق ہیں جو بڑے عہدوں پر پہنچ کر بھی اپنے آبائی علاقہ اور ان درسگاہوں کو یاد رکھتے ہیں جہاں انکے والدین زیر تعلیم رہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیبریری اور لیکچر ہال کے قیام میں مدد دینے والے دراصل علم دوست اور اپنی آئندہ نسلوں کی فکر کرنے والے لوگ ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اہل ثروت خضرات کو سرکاری تعلیمی اداروں میں ایسی لائبریریوں اور دیگر سہولیات کے قیام میں مدد دینی چاہئے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے گوجرخان میں قائم سستا رمضان بازار کا دورہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں