135

ڈپٹی کمشنرکاکہوٹہ میں رمضان سستا بازار کا دورہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے تحصیل کہوٹہ کا دورہ کیا اور وہ سستا رمضان بازار، تحصل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور اراضی ریکارڈ مرکز میں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق انکے ہمراہ تھیں۔ رمضان بازار میں ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور کہا کہ رمضان بازار میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے اور فوری کاروائی عمل لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام سے براہ راست فیڈ بیک حاصل کیا جائے اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ادوایات کا سٹاک چیک کیا اور ہسپتال کے دیگر تمام شعبوں میں گے اراضی ریکارڈ سنٹر میں ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی طور پر شہریوں سے عملہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے ٹوکن سسٹم اور شہریوں کیلئے موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں