90

ڈومیلی سے گم ہونیوالی دو سالہ بچی کی نعش قریبی جنگل سے بر آمد

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی سے مبینہ طور پر گم ہونے والی2 سالہ بچی کی نعش قریبی جنگل کے جوہڑ سے برآمد، 2 سالہ بچی گزشتہ روزشام کے وقت گھر سے نکلی اور غائب ہو گئی تھی، جس پر بچی کی والدہ حفظہ بی بی کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا، ورثاء نے اپنے طور پر تلاش کیا تو معصوم بچی کی نعش قریبی جنگل کے جوہڑ سے برآمد ہوگئی، پولیس تھانہ ڈومیلی پولیس کے مطابق بچی اتنے دور اکیلی نہیں جا سکتی اس لیے معاملہ مشکوک نظر آ رہا ہے،پولیس نے بچی کی نعش تحویل میں لیتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں