117

ڈسپنسر، مڈ وائف، چوکیداروں کو تنخواہیں نہ ملنے پر گھروں میں فاقے

جہلم ریڈ کریسنٹ این جی او کے ساتھ کام کرنے والے درجنوں ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے ہونے لگے۔ این جی او کے ذمہ داران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، محنت کشوں نے ذمہ داران سے تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں قائم ڈسپنسریوں میں کام کرنے والے ڈسپنسر، مڈ وائف، چوکیداروں کو پچھلے 3/4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، تنظیم کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں ماہوار 17 ہزارتنخواہ ادا کی جاتی ہے، جو کہ تاحال ادا نہیں کی گئی، محنت کشوں کا کہنا ہے کہ اب ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں، ریڈ کریسنٹ کے ذمہ داران کو چاہیے کہ ہمارے والدین، بیوی بچوں کا خیال کرتے ہوئے یکمشت تنخواہوں کی ادائیگی کریں تاکہ جن دکانداروں سے پچھلے 4 ماہ سے ادھاری اشیاء خوردونوش لے رہے ہیں، انہیں باعزت طریقے سے رقم اد ا کرکے اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں، بیشتر ملازمین نے بتایا کہ دکانداروں نے ادھار اشیاء دینے سے انکار کردیاہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کیوجہ سے بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، ریڈ کریسنٹ کے ذمہ داران ہماری مجبوریوں کو مدنظررکھتے ہوئے ہماری تنخواہیں ادا کریں تاکہ بہتر انداز میں اپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں